خبرنامہ پاکستان

عمران خان سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں: عابد شیر

لاہور: (اے پی پی) عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم لندن میں عمران خان کے بچوں کے گھر کا گھیراؤ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے گھروں کا بھی گھیراؤ کیا جائے گا۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کے گھر پر حملے کی غلطی کی تو نقصان کے ذمہ دار خود خان صاحب ہوں گے۔