خبرنامہ پاکستان

عمران خان سے بورس جانسن کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے برطانیہ کے کامن ویلتھ اور خارجہ امور کے سیکرٹری بورس جانسن نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات برطانوی ہائی کمیشن میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل جہانگیر شریک تھے۔ ملاقات کے دوران بورس جانسن نے کپتان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔