خبرنامہ پاکستان

عمران خان شرم سے عاری ہیں، مریم نواز

عمران خان شرم سے عاری ہیں، مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں اور اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان شریف فیملی نے جہاں بیانات داغے وہیں مریم نواز شریف بھی بھڑک اٹھیں ۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر باپ بیٹی کاخیال رکھنےعزت دینے میں فخرمحسوس کرتاہے، مگر تم جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیاجانے ؟ عمران خان ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ترجمان شریف فیملہ دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کاسر ہے نہ پیر، حالیہ بیانات بتاتے ہیں کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، عمران خان مایوسی کی آخری حد سے گزر چکے ہیں۔
جاتی امرا کے نوکروں، ڈرائیوروں کو کروڑوں روپے آرہے ہیں: عمران خان
یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔