خبرنامہ پاکستان

عمران خان صاحب آپ کی ذہنی حالت تشویش ناک ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کی ذہنی حالت تشویش ناک ہے ، خیبر پختونخوا کے لوگ اپنے حقوق کے لئے خود لڑ رہے ہیں ، اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کو مستحکم کرنے کی بات کیسے کر سکتا ہے ؟۔
عمران خان کے کراچی خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کی ذہنی حالت تشویش ناک ہے ، عمران خان نے آج پھر اعلیٰ عدلیہ کے جج حضرات پر تنقید کی ، دنیا میں 10 ارب جھوٹ کا ریکارڈ آپ نے قائم کیا ہے ،عمران خان صاحب اب تو آپ کو جواب دیتے ہوئے ہنسی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب خیبر پختونخوا کے لوگوں کے حقوق کے لئے سڑکوں پر کون آئے گا ؟ عمران خان صاحب آج فارن فنڈنگ اور احتساب کمیشن کو تالا لگانے کا جواب دیتے ، اس کے ساتھ سنا تھا وہ بے نامی جائیداد اور کیلی فورنیا کے فیصلے پر بھی جواب دے دیتے تو اچھا ہوتا ، پتہ نہیں خدا عمران کو ہدایت کب دے گا ؟میں تو ان کے لئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ نے ٹھیک کہا کہ وزیر اعظم جھوٹ نہیں بولتے ،عمران خان صاحب اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کو مستحکم کرنے کی بات کیسے کرسکتا ہے ؟