خبرنامہ پاکستان

عمران خان ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں: پرویز

لاہور: (آئی این پی) عمران خان کی طرف سے رائے ونڈ مارچ کے اعلان پر مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اس سے ملک بدامنی کا شکار ہوسکتا ہے۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر نے کہا کہ عمران خان سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں عمران خان کے بچوں اور تحریک انصاف کی قیادت کے گھروں کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ ان کی اپنی ہی پارٹی میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔