خبرنامہ پاکستان

عمران خان نااہلی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف بھجوائے جانے والے نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج پیر کو ہوگی جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین کے خلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت بھی اسی روز ہو گی ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت 5 رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اور دیگر 6 اراکین کے عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس کی سماعت کرے گا ۔