خبرنامہ پاکستان

عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ کیس لارجر بینچ کو ارسال

عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ کیس لارجر بینچ کو ارسال

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر لار جر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوادیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی.اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر عمران خان کے وکیل بابراعوان نے دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن نےان کے موکل کے غیرآئینی وارنٹ گرفتاری جاری کرکے26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اس وارنٹ گرفتاری سے عمران کو ذہنی تکلیف پہنچی جبکہ سیاسی مخالفین کو ان پر تنقید کرنے کا موقع ملا۔بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے ، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کو سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں مقرر کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس انورخان کاسی کو بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی لارجر بینچ میں تیئس اکتوبر کو عمران خان کی اس نوعیت کی سماعت مقرر ہے۔