خبرنامہ پاکستان

عمران خان نےٹونی بلیئرکےصرف اظہارافسوس کوشرمناک قراردیدیا

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چلکوٹ رپورٹ پر ٹونی بلیئرکے صرف اظہار افسوس کو شرمناک قراردیدیا ۔عمران خان نے چلکوٹ رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ تعجب ہے عراق پرحملے اور179برطانوی فوجیوں کی ہلاکت پرانھیں ندامت نہیں، ٹونی بلئیرہزاروں عراقیوں کی موت سے کیسے بری الذمہ ہوسکتے ہیں، کیاعراق اورخطے میں انتشارکے ذمہ دارامریکااوربرطانیہ نہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ٹونی بلیئرعرب ریاستوں میں کشیدگی اورانتشارسے کیسے انکاری ہوسکتے ہیں؟ ٹونی بلیئرانتہا پسندی اورداعش کے وجودسے بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے، جنگ میں غلط بیانی کا یقینی طور پر احتساب ہونا چاہیے، غلط بیانی سے پیداہونیوالی افراتفری سے موت کاکھیل آج بھی جاری ہے۔