خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیدیا

لاہور /لندن (آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اکیلا رہتاہوں جو فطری زندگی تو نہیں ‘انسان کیلئے طلاق سے زیاد ہ کچھ برا نہیں ہوتا مگر اب آئندہ محتاط رہو ں گا ‘بچوں سے مشاورت کے بعد ہی دوسری شادی کی مگر وہ بھی کا میاب نہیں رہی ۔سوموار کے روز میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ میں نے جب دوسری شادی کی تواس کیلئے بچوں سے بھی بات کی مگر اس وقت انکو سمجھنے میں مشکلات آئی اور میرا بھی دوسری شادی کا معاملہ طلاق پر ختم ہوا لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کسی بھی انسان کیلئے سب سے برا طلاق ہے لیکن میں اب آئندہ محتاط رہوں گا ۔