خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے دھرنوں میں مغربی کلچر پیش کیا: مولانا فضل الرحمن

سکھر (ملت + آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں میں مغربی کلچر پیش کیا ‘ عوام نے مسترد کر دیا ‘ عوام نے اسے جو سزا دی ہے وہ آگے بھی ملے گی‘ فاٹا کے لئے تجاویز کے حوالے سے وہاں کی عوام سے پوچھا جائے ‘ موجودہ صورتحال میں فوجی عدالتوں کو قبول کریں گے ۔ بدھ کو سکھر میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران نے آج تک کوئی معقول بات کی ہے کیا کوئی ایک بھی بتا دیں۔ عوام نے اسے جو سزا دی ہے وہ آگے بھی ملے گی۔ عمران خان نے دھرنوں میں مغربی کلچر پیش کیا۔ عوام نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے لئے تجاویز کے حوالے سے وہاں کی عوام سے پوچھا جائے۔ فوجی عدالتوں کو تمام سیاسی جماعتیں قبول کر لیں گی تو ہم بھی قبول کر لیں گے۔ موجودہ صورتحال میں فوجی عدالتوں کو قبول کریں گے۔ ۔۔۔(رانا)