خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا یا نہیں ؟ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

عمران خان نے

عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا یا نہیں ؟ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: (ملت آن لائن) عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق نوید حیدر کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگل کنسلٹنٹ ، ایکسپرٹ، کیس آفیسر ، تفتیشی آفیسر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹروں ایم آئی 171 اور ایکیوریل پر تقریبا 74 گھنٹے اڑان بھری، ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے سفر کیا گیا جس کے استعمال پر 12 لاکھ 70 ہزار 306 روپے اخراجات آئے جبکہ عمران خان نے دوسرے ہیلی کاپٹر ایکیوریل پر 52 گھنٹے سفر کیا جس کے استعمال پر 8 لاکھ 36 ہزار 875 روپے خرچ ہوئے۔ یار ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان ہیلی کاپٹر کیس کا نوٹس لیا تھا۔