خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا

اسلام آباد(ملت+آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ایک اور یوٹرن (آج) منگل کو پانامہ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما?ں اور رفقاء4 کے مشورے پر(آج)منگل کو سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا دو نومبر سے قبل کہیں جانا مناسب نہیں ، حکومت کی طرف سے عمران خان کو بنی گالہ نظر بند کیا گیا ہے اگر وہ باہر نکلے تو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے آج منگل کو پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔