خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے طاہرالقادری کودعوت دیدی

لاہور: (آئی این پی) پاکستان کی سیاست کے سیاسی کزنز عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری ہیں ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو سال کے عرصے کے بعد بالآخر براہ راست رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو فون کر کے حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے حکومت مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔ عمران خان نے تین ستمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی تو طاہر قادری نے انہیں راولپنڈی کی دعوت دیدی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی دعوت کر لی قبول ۔ پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل پر دونوں کے کریں گے باہمی تعاون۔ دونوں سیاسی کزنز کے درمیان گز شتہ دھرنے کے بعد براہ راست رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ اگست 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری میں آخری بار براہ راست رابطہ ہوا تھا۔ گزشتہ دوسال میں دونوں رہنما بالواسطہ رابطوں کے زریعے تعاون کرتے رہے ۔ شیخ رشید ، چوہدری سرور اور دیگر نے عمران خان کو ڈاکٹر طاہر القادری سے رابطے پر قائل کیا۔