خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے لاہور کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دے دیا

عمران خان نے لاہور

عمران خان نے لاہور کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دے دیا

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے۔ کراچی کے 2 روزہ دورے پر آنے والے عمران خان نے ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 70 فیصد عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں اور پرانے جنگلات کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس اربوں روپے کا بجٹ تھا لیکن انہوں نے ایک بھی نیا اسپتال نہیں بنایا جب کہ مسلم لیگ (ن) نے صرف اپنے اشتہاروں پر اربوں روپے لگائے ہیں۔ سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں کا نظام درست نہیں اور موجودہ نظام کو ٹھیک کرنا مشکل ہے لیکن موقع ملا تو پاکستان اور کراچی میں تبدیلی ضرور لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو سیاسی بنادیا گیا ہے اور جب تک پولیس صحیح نہیں ہوگی کراچی کا نظام صحیح نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کو اپنا پرانا مقام واپس لانا ہوگا، یہاں دہشت گردی کی سیاست ختم ہوچکی، منی پاکستان کو پھر سیاسی تحریکوں کی قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔