خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتازبھٹوکو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی، عمران خان نے ممتازبھٹوکو کہا ہے کہ آپ کی ہمیں ضرورت ہے جلد فیصلہ کریں۔

عمران خان کی دعوت پر ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی چئیرمین کو سندھ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آئیں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، ممتاز بھٹو نے عمران خان کو مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت یا اتحاد کا فیصلہ مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی، عمران خان نے ممتاز بھٹو کو کہا ہے کہ آپ کی ہمیں ضرورت ہے جلد فیصلہ کریں۔

عمران خان کی دعوت پر ممتازبھٹو نے پی ٹی آئی چئیرمین کو سندھ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ آئیں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، ممتاز بھٹو نے عمران خان کو مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت یا اتحاد کا فیصلہ مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔