خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن صاحبزادہ محبوب سلطان کی نشست پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) نامزد وزیراعظم عمران خان بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل جھنگ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صاحبزادہ محبوب سلطان کی نشست پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کی خاتون رکن غلام بی بی بھروانہ نے عمران خان کی توجہ اس جانب دلائی کہ صاحبزادہ محبوب سلطان ایوان میں موجود ہیں۔ عمران خان ان کے ہمراہ محبوب سلطان کی نشست پر گئے اور ان کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان سے دیگر ارکان بھی تعزیت کرتے رہے۔