خبرنامہ پاکستان

عمران خان نے 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے، شیخ صلاح الدین

کپتان اور قومی قیادت...جاوید حفیظ

عمران خان نے 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے، شیخ صلاح الدین

اسلام آباد(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ بات کرکے 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے‘ ان کے خلاف متفقہ تحریک استحقاق لائی جائے‘ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں‘ جس نے استعفی دینا ہے وہ جاوید ہاشمی کی طرح اس ایوان میں آکر دے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ پارلیمنٹ کو گالی دے کر انہوں نے ہر پارلیمنٹرین کی توہین کی ہے۔ انہوں نے چار سال قبل دھرنے کے وقت بھی یہی کیا تھا۔ یہ غیر ذمہ دارانہ بات کرکے انہوں نے 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ جو الفاظ پارلیمنٹ کے لئے استعمال کئے ہیں اس حوالے سے متفقہ تحریک استحقاق لائی جائے۔ ایم کیو ایم اس کی حمایت کرے گی۔ جس نے استعفی دینا ہے وہ مخدوم جاوید ہاشمی کی طرح ایوان میں آکر استعفی دے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہوتی ہے‘ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اس قانون سازی کے تحت چلتے ہیں۔ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے کا کیا جواز بنتا ہے۔ پارلیمنٹ اور ٹی وی پر حملوں کا پہلے موثر نوٹس نہیں لیا گیا۔ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ یہ کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور امپائر کی انگلی کے اشارے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تمام جماعتیں مل کر تحرک استحقاق لائیں۔