خبرنامہ پاکستان

عمران خان وزارت عظمی کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارلیمنٹ نہیں آئیں گے اور وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارلیمنٹ نہیں آئیں گے اور وزارت عظمیٰ کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ پارلیمنٹ گئے تو ان کے خلاف نعرے بازی ہوسکتی ہے اور ان پر جملے بھی کسے جاسکتے ہیں اس لئے وہ وزارت عظمیٰ کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا حصہ نہ بنیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ نہ جانے کے مشورے کے بعد عمران خان نے بنی گالہ میں ہی رہ کر ایوان کی کارووائی ٹی وی پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار ہیں اور عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ شیخ رشید کے لئے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کی جائے۔
عمران خان کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ اگر وہ پارلیمنٹ گئے تو ان کے خلاف نعرے بازی ہوسکتی ہے اور ان پر جملے بھی کسے جاسکتے ہیں اس لئے وہ وزارت عظمیٰ کے لئے ہونے والی ووٹنگ کا حصہ نہ بنیں۔