خبرنامہ پاکستان

عمران خان وقت سے پہلے وزیراعظم بننے کے خواب چھوڑ دیں، تہمینہ دولتانہ

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان وقت سے پہلے وزیراعظم بننے کے خواب چھوڑ دیں اور الیکشن کا انتظار کریں‘ لیڈر عوام کو سیدھا اور قانون کا راستہ دیکھاتا ہے‘ عمران خان نے اپنی تقریر میں عوام کو قانون کے خلاف اکسانے کی کوشش کی‘ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں‘ مسلم لیگ کی قیادت کی رہنمائی میں جنوبی پنجاب کو عوام کے لئے جنت بنایا جارہا ہ ے‘ وہاڑی میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنائے جارہے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بے وقت کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں وقت سے پہلے ہی وزیراعظم بن جائیں اور پی ٹی وی پر آجائیں۔ پاکستان کے عوام جمہوریت اور نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں عوام کو اکسانے کی کوشش کی اور عوام کو دھرنوں اور لاقانونیت کا راستہ دکھایا۔ لیڈر کا کام عوام کو سیدھا راستہ دکھانا ہے عمران خان ین دھرنے کی بات کی اگر دھرنے ہی دینے ہیں تو پھر اسمبلیوں اور قانون کی ضرورت نہیں پھر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چلے گا۔ پھر ان کو استعفیٰ دیکر سڑکوں پر جانا چاہئے۔ عمران خان یوٹرن کے بادشاہ ہیں اور ہر بات میں تضاد رکھتے ہیں جن پر تہمتیں لگا رہے ہیں انہوں نے محنت سے پیسہ کمایا ہے۔ عوام کو محنت کرکے پیسہ کمانے کا طریقہ سکھانا چاہئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور حکومت کے تعاون سے جنوبی پنجاب کو عوام کے لئے جنت بنا رہے ہیں وہاڑی میں انڈسٹریل سٹیٹ بنائی جارہی ہے اور میڈیکل کالج بھی قائم کیا جارہا ہے۔ وہاں پر زرعی یونیورسٹی اور کامسٹ یونیورسٹی بنائی گئی ہے اور 2500 بچے مستفید ہورہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور لاٹھیاں کھائی ہیں ملک میں پارلیمنٹ قائم رہے گی اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ (ن ع/ و خ)