خبرنامہ پاکستان

عمران خان ٹکے ٹکے کی باتیں کرتا ہے؛ پیپلزپارٹی

عمران خان ٹکے ٹکے کی باتیں کرتا ہے؛ پیپلزپارٹی
اسلا م آباد(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت پر ذاتی حملے بند کردیں ،ترجمان پی پی پی چودھری منظور نے عمران خان کے خطاب کر ردعمل میں کہا کہ ہم تو صرف پانی پیتے ہیں،نیازی بتائے وہ کیا پیتا ،کیا کھاتا اور کیا سونگھتا ہے۔ جس بندے کی ٹکے کی آمدن نہیں وہ ٹکے ٹکےکی باتیں کرتا ہے،عمران خان ذاتیات پر حملے بند نہ کئے تو اسے بہت مہنگے پڑیں گے،ہم ذاتی نہیں سیاسی باتیں کرنا چاہتے ہیں, نیازی ہمیں مجبور نہ کرے ۔ ترجمان پی پی پی پی نے کہا کہ عمران نیازی کا ماضی اور حال کسی سے پوشیدہ نہیں ان کو سیاسی باتیں نہیں آتیں اس لئے ذاتی حملے کرتا ہے ،ہر ناکام جلسے کے بعد ہمیشہ بہکی بہکی باتیں کر تے ہیں ۔