خبرنامہ پاکستان

عمران خان پانامہ لیکس کی سیاست کو ختم کر کے خیبرکے مسائل حل کریں:ڈاکٹرعباد اللہ

اسلام آباد :(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس کی سیاست کو ختم کر کے خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل حل کریں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ لیکس کی سیاست کو ختم کرکے خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، معاشی ترقی کے اعدادوشمار مثبت سامنے آ رہے ہیں ۔ آئے روز نئے نئے مسائل سے ملک کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت ملک میں مثبت سیاست کرنی چاہئے ۔ ان کی وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر تنقید بلا جواز ہے ۔