خبرنامہ پاکستان

عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے, نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے, نثار کھوڑو

لاڑکانہ:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی، ہمیں سازشوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے۔ یہ بات انھوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے بات کی۔ انھوں نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی طرح فقط طعنے نہیں دیتے، جس نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھینا، بلاول نے بلاخوف و خطر اس کا نام لیا۔ عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑوانھوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کے قتل میں پرویزمشرف ملوث ہیں، وہ یہاں سے طبی بنیادوں پر جاتے ہیں اور باہر جا کر تقریبات میں رقص کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ دھلوانے کی معافی کافی نہیں، پرویزمشرف نے کل کے بیان میں اعترافی بیان دے دیا ہے، عدالتیں پرویزمشرف کا نوٹس لے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ سندھ 60 فیصد علاقوں میں زیر زمین پانی مضرصحت ہے اور حکومت اس مسئلے پر کام کر رہی ہے۔