خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد اور چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارک باد پیش کی۔عمران خان نے دفاع وطن کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔