خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا باؤنسر ، پی پی کی ایک اور وکٹ گرا دی

عمران خان کا باؤنسر ، پی پی کی ایک اور وکٹ گرا دی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق سینیٹر عدنان خان نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ عدنان خان نے تحریک انصاف کی قیادت اور نظریئے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کیخلاف تحریک میں حصہ ڈالیں گے، پختونخوا سے شروع کیا گیا روشنی کا سفر چاروں صوبوں میں پھیلائیں گے۔

عمران خان نے سینٹر عدنان خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف جدوجہد فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ کرپشن کے انجام سے امید کا سورج طلوع ہو گا جس سے اقوام عالم میں پاکستان ایک باوقار ملک جبکہ پاکستانی ایک خودار قوم بن کر ابھریں گے۔

اسی سے متعلقہ:


پی ٹی آئی کی وکٹ گر گئی ، ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل

تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پارٹی خود تبدیل ہوگئی ، عمران خان بچی کھچی پارٹی کو بچا لیں :پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی .. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں ۔ کراچی میں پارٹی رہنما فریال تالپور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفے اور نظریئے سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ میرا اچھا وقت گزرا لیکن آج تحریک انصاف اپنے منشور اور مقصد سے ہٹ چکی ہے ، آج پارٹی پر یوتھ کی بجائے بزرگوں کا قبضہ ہے اور نوجوانوں کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف میں کام کرتے ہوئے حد سے زیادہ محرومیاں محسوس کیں جس کے بعد میں نے بار بار عمران خان سے درخواست کی کہ وہ پارٹی پر توجہ دیں مگر انہوں نے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا جبکہ اس کے برعکس پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے اپنے کارکنوں کو بھی وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے منتخب کیا اور انہیں عزت دی ۔ ناز بلوچ نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے گھر میں واپس آ گئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یوتھ کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس وقت اگر اس ملک میں کوئی یوتھ کی نمائندگی کررہا ہے تو وہ بلاول بھٹو زرداری ہیں ۔