خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا تلاش گمشدہ مہم چلانے کا اعلان

عمران خان کا تلاش

عمران خان کا تلاش گمشدہ مہم چلانے کا اعلان

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چینی حکام کے سامنے کیپیٹل انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے بیان کو شہباز شریف کا پاناما قرار دے دیا اور کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کا انکشاف کرنے والے فیصل سبحان کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے فیصل سبحان کی گمشدگی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی فیصل سبحان کی بازیابی کے لیے “تلاش گمشدہ” مہم چلانے کا بھی اعلان کردیا۔
احد چیمہ وہ طوطا ہے جس ميں شہبازشریف کی جان ہے: عمران خان
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’’شہباز شریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آئی ہے،کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا‘‘۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ ’’اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا اور میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’’پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہونے کے بعد میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میڑو اور اورنج لائن منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں‘‘۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔