خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا خطاب پی ٹی وی پر نشر کرنیکا مطالبہ مسترد

اسلام آباد:(اے پی پی)حکومت نے عمران خان کا خطاب پی ٹی وی پر نشر کرنے کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا، پرویز رشید کہتے ہیں قوم سے خطاب صدر اور وزیراعظم ہی کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کا خطاب پی ٹی وی پر نشر کرنے کے مطالبے کو وفاقی وزیر اطلاعات نے یکسر مسترد کردیا، پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم سے خطاب صدر اور وزیراعظم ہی کرسکتے ہیں، اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو پورا وقت دیا گیا، سیاسی جماعتوں کو پی ٹی وی کے خبرنامے میں کوریج دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران بھی قوم سے خطاب کیا، عمران خان نے تو خالی کرسیوں سے بھی خطاب کیا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقاریر پی ٹی وی پر نشر نہیں کی گئی تھیں جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔