خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ، دھرنے میں شرکت پر آمادہ کرلیا

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بیک ڈور رابطہ کاری رنگ لے آئی ، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک میں ڈیڈلاک کاخاتمہ کرانے میں کامیاب ہوگئے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے 2نومبر کے دھرنے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی جسے طاہر القادری نے قبول کر لیا ، تحریک انصاف نے عوامی تحریک کی تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 2نومبرکے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جسے طاہر القادری نے قبول کر لیا ،دونوں رہنما?ں میں طویل بات چیت ہوئی جس دوران گلے شکوے دور کئے گئے ، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنما?ں نے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں طاہر القادری سے براہ راست رابطے پر قائل کیا تھا۔گزشتہ روز بھی شیخ رشید نے پیٹ کے رہنما خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی تھی۔ عوامی تحریک کی مقامی قیادت کی طرف سے دھرنے کے لئے تعاون کو عمران خان اور طاہر القادری کے رابطے سے مشروط کیا گیا تھا۔