خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا عائشہ گلالئی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے سپیکر کو خط

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ طور پر خط لکھ دیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کی ایک نقل الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ خط میں اسپیکر اورچیف الیکشن کمشنر سے عائشہ گلالئی کےخلاف آرٹیکل 63 اے (2) کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا۔ اس سلسلے میں انہیں شو کاز نوٹس بھی دیا گیا لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، عائشہ گلالئی نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل نا کرکے آئین کے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسپیکر دو دن کے اندر معاملہ چیف الیکشن کمیشنر کو بھیجیں اور چیف الیکشن کمشنر مقررہ مدت میں عائشہ گلالئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 63 اے (2) کے تحت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی کا سربراہ اسپیکر کو اپنی جماعت کے کسی بھی منتخب نمائندے کو منحرف قرار دے کر اس کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔