خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

عمران خان نے

عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

لاہور: (ملت آن لائن) عمران خان نے عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا عابد باکسر نے شہباز شریف کے کہنے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا، شہباز شریف نے عابد باکسر کو مروانے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا سبزازار میں 5 نوجوانوں کو پولیس کے ہاتھوں مار دیا گیا، سپریم کورٹ ایسے لوگوں کو مافیا کہتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم خوش ہے کہ سپریم کورٹ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف مافیا سپریم کورٹ پر حملے کر رہا ہے، قوم ان لوگوں سے تنگ آئی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے کسی بھی حصے میں شریف برادران جلسے کریں، چیلنج کرتا ہوں اگلے روز اس ہی جگہ پر 2 سے 3 گنا بڑا جلسہ کروں گا۔ انہوں نے کہا مشال خان کو منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…الیکشن کمیشن نے ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا اور انہیں رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضیاءاللہ آفریدی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عمران خان کے ریفرنس پر 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور ضیا اللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔ ضیااللہ آفریدی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جب کہ انہوں نے کسی اور پارٹی میں بھی شمولیت اختیار نہیں کی۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ضیاءاللہ آفریدی نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا اور ضیاءاللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار یوسف علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران بے ضابطگی کی گئی اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ووٹوں کی تفصیلات اور بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہونے والے نتائج بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔