خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض

عمران خان کا پاناما

عمران خان کا پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہا کیس پاناما کا تھا مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کو اقامے پر سزا دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں، عوام کو اُکسا رہے ہیں مگر عدلیہ نے کچھ نہیں کیا، اس لیے وہ شیر ہو گئے ہیں۔
عمران خان کے مطابق نواز شریف کے خلاف پاناما کے بجائے اقاما پر فیصلہ دے کر ایک کمزور فیصلہ دیا گیا۔
اس سوال پر کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو آپ نے اس پر اعتراض کیوں نہیں کیا؟ عمران خان نے کہا کہ وہ عدلیہ پر تنقید نہیں کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف تقاریر کیں، عدلیہ انھیں روکنے میں ناکام رہی جس کے باعث نواز شریف شیر ہوتے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ موقف نواز شریف کا رہا ہے کہ انہیں پاناما کے بجائے اقاما پر نکالا گیا۔ عمران خان نے اس بات کی بھی تردید نہیں کی کہ عام آدمی نواز شریف کے بیانیے کو پسند کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ کہا کہ عام آدمی کی یہ پسند عارضی ہے۔