خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا کیس 3 مئی کو لگے گا جواب دینے کی تیاری کریں: طلال چودھری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے جلسے میں نون لیگی قیادت کی خبر لی تو لیگی رہنماء بھی جواب دینے کیلئے میدان میں آ گئے دانیال عزیز کہتے ہیں عمران گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں، سیاست میں گندا کلچر لائے، الیکشن کمیشن نے عمران کیخلاف غلیظ کا لفظ ستعمال کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کو اپنی باتوں کیوجہ سے اداروں سے ایسا خطاب ملتا ہے، تین مئی کو عمران اور جہانگیر ترین کیخلاف سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کے مسائل نہ حل ہونے کی صورت میں احتجاج کے اعلان کے جواب میں استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ سڑکوں پر کون آئے گا؟ بولیں، عمران صاحب! کاش آج آپ غیرملکی فنڈنگ، احتساب کمیشن کو تالا لگانے، بے نامی جائیداد اور کیلیفورنیا کی کورٹ کے فیصلے پر جواب دیتے۔