خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،سعید غنی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں،دس ارب کی آفر کون لے کر آیا کس نے پیغام بھیجا سب سامنے آنا چاہیے،عمران خان (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں،دس ارب کی آفر کون لے کر آیا کس نے پیغام بھیجا سب سامنے آنا چاہیے،اگر کوئی ایسا پیغام آیا تو اس پر بھی وزیراعظم کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملے پر عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بہت سنگین ہے،عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم الزام کی وضاحت کریں۔