خبرنامہ پاکستان

عمران خان کا 2نومبر کا دھرنا ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا عندیہ

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2نومبر کے دھرنے کو ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے تک کے انتظامات کئے جائیں ، کارکن کمبل اور گرم کپڑے بھی ساتھ لائیں ، خواتین ونگ احتجاج سے متعلق حکمت عملی تیار کر کے آگاہ کرے ۔ بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد دھرنے کی حکمت عملی کاجائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے خواتین عہدیداروں کو ایک ہفتے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن گرم کپڑے بھی ساتھ لائیں،خواتین بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ باہر سے آنے والی خواتین کے لئے بھی انتطامات کئے جائیں ، تحریک انصاف کی خواتین نے ماضی میں بھی اہم کردار کیا، خواتین ونگ احتجاج سے متعلق حکمت عملی تیار کر کے آگاہ کرے۔