خبرنامہ پاکستان

عمران خان کراچی سے الیکشن لڑیں، عبرتناک شکست دیں گے، بلاول

عمران خان کراچی سے الیکشن لڑیں، عبرتناک شکست دیں گے، بلاول

تھرپارکر:(ملت آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہےکہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق سے 2018 کا الیکشن جیتے گی۔ تھرپارکر میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی، تھر میں جو انقلاب آیا اس سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، آئندہ پانچ سالوں میں تھر کی وجہ سے سندھ میں بے مثال تبدیلی آئے گی، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کوئی تھر جیسا علاقہ دکھائیں جہاں اتنا کام ہوا ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے، انہیں کراچی سے عبرت ناک شکست دیں گے جب کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق سے 2018 کا الیکشن جیتے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ کراچی کا لوکل باڈی سسٹم مخصوص جماعت کے پاس ہے، وہ مخصوص سیاسی جماعت آپس میں لڑرہی ہے، یہ نہ خود کام کررہے ہیں، نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وفاق کا مطلب ایک صوبےک ی نہیں پورے پاکستان کی حکومت ہوتی ہے، نوازشریف ایک شہر کے وزیر اعظم بنے ہوئے تھے۔