خبرنامہ پاکستان

عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ جیت چکے الیکشن بھی وہی جیتیں گے،سردار عتیق

کوٹلی ۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے پاکستان کی لیڈر شپ میں عمران خان شفاف ترین لیڈر ہیں ۔ عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیت چکے الیکشن بھی وہی جیتیں گے ۔ بیرسٹر سلطان ہمارے حلیف اور بہترین کشمیری لیڈر ہیں انھیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اسمبلی فلور پر اپوزیشن کا کردار مسلم کانفرنس ادا کر رہی ہے ۔ 22 جولائی کو عمران خان کے جلسہ راولپنڈی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق مشیر راجہ آفتاب اکرم کی جانب سے دےئے گئے ناشتہ کی میز پر صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے بتایا کہ مسلم کانفرنس نے بحثیت جماعت پاکستان تحریک انصاف اور شیخ رشید کی حمایت اور نون لیگ کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی سیاست زیر بحث آئی ۔ بیرسٹر سلطان اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں انھیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ جیپ کا انتخابی نشان رکھنے والوں کے لئے دعا گو ہیں ۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے ووٹ پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو دلوائیں گے ۔ پی ٹی آئی ایک سو سے زائد سیٹیں لے گی ۔ باقی کوئی بھی جماعت چالیس سے زائد سیٹیں نہیں لے سکتی ۔ حکومت شاید مخلوط ہو مگر پی ٹی آئی بنائے گی ۔22 جولائی کے راولپنڈی جلسہ میں آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان سے کشمیری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔