خبرنامہ پاکستان

عمران خان کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، ناصر حسین شاہ کا الزام

عمران خان کرکٹ

عمران خان کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، ناصر حسین شاہ کا الزام

سکھر:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان منشیات فروش ہیں اور ہمیشہ جھوٹ بولٹے ہیں، وہ کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، اس کا حساب دیں ملک کا کیا حساب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سوشل سیکیورٹی سٹی ڈسپنسری کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں، لیاقت جتوئی کو کرپشن کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا، آپ کو سندھ سے کوئی بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں زرداری سنیما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے وہ ٹکٹ بلیک نہیں کرتے تھے پورا سنیما ہی ان کا تھا، سندھ میں کہیں بھی الیکشن میں پی ٹی آئی نظر نہیں آئے گی، انشا اللہ اب ان کی کے پی میں بھی حکومت نہیں بنے گی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، 2013 میں بھی تحریک انصاف پانی کا وہ بلبلہ ثابت ہوئی تھی جس میں ہوا بھری گئی تھی لیکن اب وہ ہوا بھی نکل چکی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ہم ساتھ ہیں ان کو آزادی ملنی چاہئے، بلاول نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ پی پی احتجاج میں شریک ہے، بھارت کشمیر میں ظلم جبر بربریت بند کرے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کی باتیں کرکے سیاست کررہی ہے اس وقت منتشر بن چکی ہے ، کراچی کی اصل تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔