خبرنامہ پاکستان

عمران خان کو بچپن سے ہی وزیراعظم بننے کا شوق تھا:سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو بچپن سے ہی وزیراعظم بننے کا شوق تھا،لوگوں کو رائے ونڈ کا راستہ دکھانے والے یاد رکھیں ان کا بھی گھر ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی وی پر صرف ریاست کا سربراہ ہی خطاب کر سکتا ہے، عمران خان کا دھرنا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، وہ اب کارکنوں کو تشدد پر مت اکسائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بچپن سے ہی وزیراعظم بننے کا شوق تھا،عمران خان شوکت خانم کی مہم کے دوران بھی وزیراعظم کے نعرے لگوایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو رائے ونڈ کا راستہ دکھانے والے یاد رکھیں ان کا بھی گھر ہے۔(اح)