خبرنامہ پاکستان

عمران خان کو راتوں رات یہ کیا ہوگیا، خصوصی دعاؤں کی اپیل

عمران خان کو راتوں رات یہ کیا ہوگیا،خصوصی دعاؤں کی اپیل
جڑانوالہ:(ملت آن لائن) جڑانوالہ میں جلسے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہوگئی‘سر میں شدید درد کے باعث 2 ڈسپرین کی گولیاں کھانا پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں شرکت کے بعد عمران خان ایک مقامی رہنما کے گھر پہنچے۔ اس دوران عمران خان کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی دوڑیں لگ گئیں۔سوشل میڈیا پر گردز کرنے والی ویڈیو میں عمران خان کارکنوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ فوری ان کے کیلئے 2 ڈسپرین کی گولیاں منگوائی جائیں۔ عمران خان کو سر میں شدید درد کے باعث ڈسپرین کی گولیاں منگوانی پڑیں۔ اس حوالے سے پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلسل جلسوں کے انعقاد اور سیاسی مصروفیات کے باعث چئیرمین عمران خان شدید تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اسی باعث جڑانوالہ میں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔