خبرنامہ پاکستان

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

عمران خان کیخلاف

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔
عدالتوں سے متعلق ریمارکس پر مناسب وقت پر کیس سنیں گے، چیف جسٹس
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سعد رفیق نے اپنے بیانات میں توہین عدالت کی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بظاہر توہین عدالت کی بات نہیں لگی، عدلیہ کو بلکل غیرجانبدار ہونا چاہیے، جن معاملات پر نوٹس لینا تھا لے چکے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ نہال ہاشمی نے بھی توہین عدالت کی، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے مکالمہ کیا کہ نہال ہاشمی کو سزا ہوچکی اور پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری چکا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف کیس کو چلانا چاہتے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔