خبرنامہ پاکستان

عمران خان کیخلاف ریفرنس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے: لیگی وزراء

اسلام آباد: (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں ۔ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں صرف اخباری خبر پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا جمع کرائے گئے ریفرنس میں رتی برابر ثبوت نہیں تھے۔ پاسپورٹ سائز تصویر لگا دینا کہاں کا ثبوت ہے کہ کسی نے کچھ غلط کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا میں اپیل کرتا ہوں سیاسی تبصرہ کرنے کی بجائے ریفرنسز کو ایک نظر پڑھ لیا جائے۔ انہوں نے کہا پہلے 35 پنکچر کا بھی جھوٹ بولا گیا تھا جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو فرار ہو جاتے ہیں ۔ پورے اسلام آباد کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا ۔