خبرنامہ پاکستان

عمران خان کیخلاف ریفر نس مل چکا ہے، ایازصاد ق

لاہور: (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف ریفر نس مل چکا ہے آئین وقانون کے مطابق ہی فیصلہ کیا جا ئیگا انکے خلاف پہلے بھی ایک ریفر نس خارج ہو چکا ہے ‘ملک اور پار لیمنٹ کو مضبوط کر نے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ‘احتجاج او ر دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے ‘بچے ہمارا مستقبل ہے انکے لیے اسمبلی کے دروازے کھلے ہیں اوہ جب مر ضی وہاں آسکتے ہیں ۔ ہفتے کے ر وز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا کہ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے خلاف جو ریفر نس مجھے دیا ہے اس کا لیگل ٹیم مکمل جائزہ لے رہی ہے جسکے جب مجھے رپورٹ دی جائیگی اور میں آئین وقانون کے مطابق ہی اس ریفر نس کے حوالے سے فیصلہ دوں گا عمران خان کیخلاف پہلے بھی ایک ریفر نس آیا جو مسترد ہو چکا ہے اس لیے آئندہ بھی آئین وقانون کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ہی ملک اور جمہو ریت کی مضبوطی ہے اور ملک میں جو بھی معاملات ہیں انکو کسی دھر نے اور احتجاج سے نہیں صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور میں نے ہمیشہ مسائل کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔