خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی انصاف ہاوس آمد

کراچی:(ملت+آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انصاف آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی،پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔ہفتہ کو کراچی میں انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،پی ٹی آئی کارکنان عمران خان سے ملنا چاہتے تھے،رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔