خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی برطانیہ آمد پر مسلم لیگ ن کاا حتجاجی مظاہرہ

لندن:(اے پی پی) مسلم لیگ ن برطانیہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ آمد پر ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن برطانیہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ آمد پر لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرے کااعلان کیا ہے،دوسری جانب پی ٹی آئی پہلے ہی لندن میں وزیراعظم محمد میاں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر چکی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف بدھ کے روز جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعرات کو لندن پہنچ رہے ہیں، عمران خان چار روزہ دورہ لندن کے دوران حکومت مخالف تحریک کیلئے فنڈ ریزنگ کے علاوہ برمنگھم میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔