خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی تھانے پیشی

عمران خان کی تھانے پیشی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، الیکشن کمیشن اور انسداد دہشت گردی عدالت کے بعد صرف دو منٹ کیلئے تھانے میں پیش ہو گئے ۔ تحریری بیان تفتیشی افسر کو دے کر چلے گئے ۔ عمران خان دہشتگردی کی دفعات کےچار مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے، تھانہ سیکرٹریٹ میں دو منٹ کیلئے پیش ہوئے، پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملوں ، کارکنوں کو پولیس سے چھڑانے اور ایس ایس پی پر تشدد کے مقدمات میں تحریری بیان تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری بیان میں تمام الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔
ان کا مؤقف ہے کہ مقدمات سیاسی بنیاد پر بنائے گئے۔ کیسز کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت جمعرات کو ہوگی۔ عمران خان کو عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔