خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی دیسی مرغ اور بار بی کیو کیساتھ تواضع

عمران خان کی دیسی مرغ اور بار بی کیو کیساتھ تواضع
فیصل آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جڑانوالہ جلسے سے خطاب کے بعد ضلعی صدر چوہدری علی اختر کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ گئے۔ انکے ہمراہ جہانگیر ترین، چوہدری سرور، شیخ رشید اور رائے حسن نواز بھی تھے۔ چوہدری علی اختر کی طرف سے چیئرمین تحریک انصاف کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین اور دیگر مہمانوں کی خصوصی طور پر تیار کئے گئے چنیوٹی مٹن کنا، تیتر، دیسی مرغ اور بار بی کیو کے ساتھ تواضع کی گئی۔ اس موقع پر مقامی قائدین میں فیض اللہ کموکا، میاں فرخ حبیب، شیخ خرم شہزاد، ڈاکٹر اسد معظم و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جڑانوالہ میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر مقامی قیادت کو مبارکباد پیش کی جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے محض 15 منٹ تک چوہدری علی اختر کی رہائشگاہ پر قیام کیا جس کے بعد شب آٹھ بجے فیصل آباد ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ان کے ہمراہ گاڑی میں جہانگیر ترین اور میاں فرخ حبیب بھی سوار تھے۔ مقامی قائدین نے چیئرمین تحریک انصاف کو 9 بجے ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔