خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی شادی کے گواہ کا ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

عمران خان کی شادی

عمران خان کی شادی کے گواہ کا ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست اورتیسری شادی کے گواہ زلفی بخاری نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطا؛بطہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے بشریٰ بی بی کے پردے پر اعتراض کرکے مسلم خواتین کی دل آزاری کی ہے، وہ اپنے بیان پر تمام خواتین سے معافی مانگیں۔ ٹویٹر پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم دنیا میں پردہ کرنے والی خواتین کی بےعزتی کی ہے، حجاب کرنے والی خواتین کو دنیا کے مختلف ممالک میں نفرت کا سامنا ہے، امریکا اور یورپ میں رہنے والی خواتین اپنے حقوق کیلئے لڑرہی ہیں۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نکاح کے موقع پرحجاب والی تصویر عمران کے طالبان حامی ہونے کی تاثر کی تصدیق کرتی ہے۔ زلفی بخاری نے عمران خان کی تیسری شادی میں اہم کردارادا کیا تھا۔

عمران خان کی شادی کے گواہ کا ریحام خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ