خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، سینیٹ میں ن لیگ کے ارکان اور اتحادیوں نے بھی ہمارے امیدوار کو ووٹ دیا۔ یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، یہ پروگرام آج شام سات بجے پیش کیا جائے گا، انٹرویو میں بلاول بھٹو نے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر اپنی پالیسی سے انحراف کیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سال دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں میاں رضا ربانی سے کراچی میں کچھ خاص کام لینا ہے۔ بلاول بھٹو کا خصوصی انٹرویو آج شام سات بجے صرف اے آر وائی نیوز پر