خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواتین کیلئے جدوجہد اور کامیابی پر فخر ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تبسم عدنان کو نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تبسم عدنان کی جدوجہد اور کامیابی پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ خواتین کیلئے جدوجہد پر تبسم عدنان کو ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی تبسم عدنان کا تعلق سوات سے ہے۔(اح)