خبرنامہ پاکستان

عمران خان کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی۔ عمران خان نے کہا کہ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی، قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔