خبرنامہ پاکستان

عمران خان کےخلاف ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، نعیم الحق

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، اس قسم کے حربے حکومت کیلئے شرمندگی کے موجب بنیں گے،ہمیں نہ تخت رائیونڈ سے خطرہ ہے نہ انکے وفادار اسپیکر سے ڈر ہے۔جمعہ کو تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ (ن) کے ریفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے، اسپیکر اسمبلی شریف خاندان سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں اور پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے جھوٹ پر اسپیکر کو کارروائی کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عمران خان کی طرح خود کو احتساب کیلئے پیش کریں،عمران خان کے خلاف ان کاریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے،اس قسم کے حربے حکومت کیلئے شرمندگی کے موجب بنیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ نہ ہمیں تخت رائیونڈ سے خطرہ ہے نہ ان کے وفادار اسپیکر سے ڈر ہے۔(خ م)